1

سمارٹ فونز پر وٹس ایپ کی سہولت جلد ختم کر دی جائے گی، مگر کب اور کیوں؟

سمارٹ فونز پر وٹس ایپ کی سہولت جلد ختم کر دی جائے گی، مگر کب اور کیوں؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اس سال آخر تک کئی اہم اسمارٹ فون ماڈلز میں واٹس ایپ کی سہولت ختم ہوجائے گی. پوری دنیا میں واٹس ایپ کی دھوم ہے جسے کروڑوں افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں لیکن بری خبر یہ ہے کہ دسمبر 2016 تک واٹس ایپ کئی اسمارٹ فون کے قدرے پرانے ماڈلز پر ختم ہو رہی ہے اور ان میں اکثریت نوکیا اسمارٹ فون کی ہے.

نوکیا ای سکس (Nokia E6)
اگر آپ کے پاس نوکیا ای 6 اسمارٹ فون ہے تو جنوری 2017 سے اس پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا. اس لیے ضروری ہے کہ آپ اس فون کا استعمال ترک کر دیں.
نوکیا 5233
اس طرح نوکیا 5233 بھی اس سال کے آخر تک واٹس ایپ کیلئے کار آمد نہیں رہے گا.
نوکیا C503
نوکیا C503 اسمارٹ فون رکھنے والے بھی خبردار ہو جائیں کیونکہ واٹس ایپ اس پر بھی نہیں چل سکے گا.
نوکیا Asha306 اور دیگر فون
اگر اپ کے پاس نوکیا Asha306 فون ہے تو فوری طور پر اس کا کوئی متبادل خرید لیں کیونکہ واٹس ایہ اس پر بھی چلنے سے قاصر ہے. اس کے علاوہ نوکیا ای 52، سونی ایرکس VivazPro، نوکیا E52 اور دیگر فون بھی واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کر سکیں‌ گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں