1

ظالمانہ فیصلہ… وزیر اعلٰی سندھ کا اہم اعلان

ظالمانہ فیصلہ… وزیر اعلٰی سندھ کا اہم اعلان

کراچی (پرائم نیوز) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی امن و امان کے حوالےسے بہت کچھ کرنا باقی ہے.اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور مزید تیز کر دیا ہے.وزیر اعلٰی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ایکسائزکیا نفراسٹرکچر کیکورٹ کیسز پر غور، سندھ ایمپلائزسوشل سیکیورٹی ترمیمی بل،شہید زوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ترمیمی بل،2016 آئی بی اے سکھر انسٹیٹیوٹ میں ترقی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ دیگر ایجنڈوں پر بھی تبادلہ خیال کیا.

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں میں امن و امان کے حواے سے خوش نہیں ہوں.ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہےاسی وجہ سے ہم نے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے.کسی بھی شخص نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی.ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ایک ساتھ مل کے ہی شکست دی جا سکتی ہے .پویس، رینجرز،اور حساس ادارے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے کے خاف زبردست اقدامات کر رہے ہیں.اور سب سے بڑی خوشی اور کامیابی کی بات یہ ہے کہ عوام کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے.

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر جانبدارانہ کاروائیاں شروع ہیں کسی کو بھی قانقن ہاتھ میں لینے نہیں دیا جاےی گا.انہیں دنوں میں اہم گرفتاریاں ہوئیں جو کہ فورسز کی غیر جانبدارانہ کاروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں