1

صدارتی الیکشن سے پہلے ہی ہیلری کلنٹن کو بڑی خوشخبری مل گئی

صدارتی الیکشن سے پہلے ہی ہیلری کلنٹن کو بڑی خوشخبری مل گئی

واشنگٹن (پرائم نیوز) ایف بی آئی نے امریکا کی حکمران جماعت ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلفٹن کو ای میل اسکینڈل میں ایک مرتبہ پھر کلیئر قرار دے دیا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز بی کومے نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کلنٹن نے کوئی خفیہ راز افشا نہیں کیا. ترجمان ہلیری کلنٹن نئایف پی آئی کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے.

امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کو مے نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایف بی آئی نے اٹھائیس اکتوبر کے اعلان کے مطابق نئی ڈیوائس سے ملنے والی ہلیری کلنٹن کی ای میلز کا ددوبارہ جائزہ لیا اور نظر ثانی کا عمل مکمل کرنے کے بعد ادارہ نتیجے پر پہنچا ہے کہ ہلیری کلنٹن نے اپنے نجی سروس سے بھیجی گئی ای میلز میں نہ کوئی خفیہ معلومات افشا کی اور نہ ہی کوئی قومی راز بتایا.

ایف بی آئی اپنے کئے گئے فیصلےپر قائم ہے. اس سے پہلے جولائی میں ہونے والی تحقیقات کے دوران ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو کلیئر قرار دے دیا تھا کہ سابق وزیر خارجہ کے خلاف مقدمے کا کوئی راز جواز نہیں بنتا. ترجمان ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی کے فیصلے کا خیز مقدم کیا. اسے سے پہلے ری پبلن امیدوار ٹرمپ نئ آئیووامیں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہیلری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہیلری کے صدر بننے کی صورت میں آئینی بحران پیدا ہو گا جبکہ ای میلز کے ذریعے انہوں نے امریکا کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا.

اپنا تبصرہ بھیجیں