1

ریحام خان کے الزامات..! کپتان نے ایسا جواب دے دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

ریحام خان کے الزامات..! کپتان نے ایسا جواب دے دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے سربراہ چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں میڈیا سے پانامہ لیکس پربات چیت کر رہے تھے، ایک صحافی نے عمران خان سے ریحام خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں سوال کیا تو عمران خان نے جواب میں اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا. ان کا کہنا ہے کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا.

خیال رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سابقہ شادی کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کر کے رازوں‌ سے پردہ اٹھا دیا تھا. ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے نکاح 8 جنوری 2015ء کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر 2014 اور اسلامی تاریخ کے مطابق 7 محرم کو نکاح ہوا تھا، دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹی سیشن کیلئے تھی، ہماری شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی، نکاح خفیہ رکھنے میں میری مرضی شامل نہیں تھی.

اتوار کو نجی ٹی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی سابقہ شادی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں. 6 جنوری 2015 کو عمران خان نے ریحام خان کو دل دینے کا اعتراف کیا اور پھر فٹا فٹ شیروانی کی پریشانی ختم ہو گئی. 8 جنوری 2015 کو عمران خان اور ریحام خان کا نکاح ہوا. اب ریحام خان نے آخر کار چپ توڑ دی اور انکشاف کیا ہے کہ ان کا کپتان سے نکاح اصل میں 8 جنوری 2015 کو نہیں بلکہ 7 محرم یعنی 31 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں