skh89

” ثبوت اور تابوت اب یہاں نکلیں گے“ شیخ رشید نے اہم پیشن گوئی کر دی

” ثبوت اور تابوت اب یہاں نکلیں گے“ شیخ رشید نے اہم پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پوری قوم اپنی نظریں سپریم کورٹ پر لگائے بیٹھی ہے اور بہت پر امید ہوں کہ پانامہ لیکس کے ثبوت اور تابوت عدالت عظمیٰ میں ہی نکلیں گے. سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس وقت 20 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ سے پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ آئے گا.

انہوں نے کہا ہے کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ میں ہی نکلیں گے. کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا اور قانون کی جیت ہو گی، ہم شکرانے کے نوافل بھی سپریم کورٹ کی مسجد میں ہی ادا کریں گے. ہمارے ساتھ پوری قوم یوم تشکرمنائے گی اور راولپنڈی سے مزار قائد تک ٹرین مارچ نکالیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں