1

بریکنگ نیوز… عمران خان نا اہلی کیس، سپریم کورٹ نے بڑا اقدام اٹھا لیا

بریکنگ نیوز… عمران خان نا اہلی کیس، سپریم کورٹ نے بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کر دیے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اکرم شیخ کے ذریعے سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست دائر کی. جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان آف شور کمپنیوں کے مالک رہے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز میں بھی خورد برد کی. لہٰذا یہ مقدمہ پانامہ لیکس کی درخواستوں کے ساتھ سماعت کیا جائے. عدالت نے حنیف عباسی کی استعدا کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیرترین کو نوٹسز جاری کر دیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں