1

بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا… اہم یورپی ملک نے ٹکا کر جواب دے دیا

بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا… اہم یورپی ملک نے ٹکا کر جواب دے دیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے انڈیا کے ویزے میں نرمی دینے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ویزے کا اچھا نظام پہلے ہی سے موجود ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم انڈیا دورے پر دہلی میں موجود ہیں. ان کے دورے کا مقصد تجارتی معاہدے کرنا ہے. یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد یہ انکا کسی بھی ملک کا پہلا تجارتی دورہ ہے. تھریسامے پہلے ہی یہ کہہ چکی ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین سے باہر موجود ممالک میں سے روشن اور بہترین کو متوجہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے.

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی طرف سے ملنے والی دس میں سے نو ویزا درخواستوں کو پہلے ہی سے منظور کیا جاتا رہا ہے. تاہم تھریسامے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ برطانیہ دولت مند انڈین تاجروں کی برطانیہ آمد کو آسان بنائے گا. تاہم انہوں نے ویزے میں مزید نرمی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، اس سے پہلے کوبرابیئر کے بانی لارڈ بلیموریا کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہائش کے بارے میں پابندیوں کی وجہ سے پچھلے پانچ برس سے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں انڈین طالبعلموں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کی نقل و حرکت کا کسی تجارتی مذاکرات میں کلیدی حصہ ہوگا. برطانیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جون 2010ء سے پچھلے سال تک انڈین شہریوں کو دیے جانے والے ویزوں میں 68 ہزار 238 سے 11 ہزار 864 تک کمی دیکھنے کو ملی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں