1

پانامہ لیکس کیس کی سماعت… وہ کام ہو گیا جس کا سب کو انتظار تھا، وزیر اعظم کے بچوں کا سپریم کورٹ میں جمع کردہ جواب منظر عام پر

پانامہ لیکس کیس کی سماعت… وہ کام ہو گیا جس کا سب کو انتظار تھا، وزیر اعظم کے بچوں کا سپریم کورٹ میں جمع کردہ جواب منظر عام پر

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کا آغاز ہونے والا ہے. وزیر اعظم کے بچوں نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق جمع کر دہ جواب میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز بالغ اور انڈی پینڈنٹ ہیں، زیر کفالت نہیں. مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہیں اطر ٹیکس گوشوارے داخل کرتی ہیں.

مریم نواز کے ذرائع آمدن ٹیکس ادائیگیاں گوشوارے اثاثے محکمہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ظاہر ہیں. جبکہ حسن اور حسین نواز لندن میں اپنا قانونی کاروبار کرتے ہیں. حسین نواز 16 اور حسن نواز 22 سال سے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں. والد کا لندن میں نہ کوئی کاروبار ہے نہ جائیداد بنانے میں کوئی کردار ہے. حسن اور حسین نواز نے جمع کردہ جواب میں مزید کہا ہے کہ نہ کوئی سرکاری عہدہ لیا نہ کبھی کسی عوامی عہدے پر فائز رہے. عمران خان کی درخواست، الزامات حقائق اور قانون کی رو سے غلط ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں