1

پاکستانی عوام خوش ہو جائیں… پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق اہم خبر آ گئی

پاکستانی عوام خوش ہو جائیں… پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق اہم خبر آ گئی

پشاور ( پرائم نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے پچاس کے قریب مزید کنٹینرز لکی مروت پہنچ گئے ہیں. کنٹینرز لکی مروت سے ڈی آئی خان کے راستے بلوچستان کیلئے روانہ ہو گئے. کنٹینرز کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے اور روڈ کو یکطرفہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا. کنٹینرز کے آنے پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے. پانچ سو سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت دس افراد کے اکھٹا ہونے پر بھی پابندی عائد رہی. سی پیک کنٹینرز لکی مروت سے ہوتے ہوئے ڈی آئی خان پہنچیں گے جہاں سے بلوچستان میں داخل ہوں گے. پچھلے روز بھی سو کے قریب کنٹینرزلکی مروت سے اپنی اگلی منزل کی طرف سے رواں دواں رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں