1

صورتحال انتہائی کشیدہ… حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

صورتحال انتہائی کشیدہ… حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی دارلحکومت کی انتظامیہ نے فضائی آلودگی کے پیش نظر ایمر جنسی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سکولوں کو بند کرنے اور تعمیراتی کاموں پر پابندی سمیت ایمر جنسی اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچرا اور درختوں کے پتوں کو جلانے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی.

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر دہلی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سکولوں کو بند کرنے اور تعمیراتی کاموں پر پابندی سمیت ایمرجنسی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ارویند کیجری وال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سکولوں کو اگلے تین دنوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور پانچ روز تک تعمیراتی کاموں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کچرا اور درختوں کے پتوں کو جلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی. اس سے پہلے فضا میں کثافت اور سموگ کی وجہ سے ہفتہ کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے 1700 سے زیادہ سکول بند رہے. اس کے علاوہ دہلی کے جنتر منتر پر اتوار کو سکول کے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے ماسک لگا کر عوام میں آلودگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور آلودگی کی سطح میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا. جبکہ دہلی میں ہونے والے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کے دو میچ کو منسوخ کر دیا گیا ہے.

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں بنگال اور گجرات کے درمیان اور کرنال سنگھ سٹیڈیم میں تریپورہ اور حیدر آباد کے درمیان ہونے والے میچوں میں پہلے دن کے کھیل کو منسوخ کر دیا گیا ہے. کھلاڑیوں کی شکایت ہے کہ آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. دہلی میں آلودگی کی خوفناک سطح پر مرکزی وزیر ماحولیات انیل دوے نے کہا ہے کہ دہلی جیسے بڑے شہر میں ماحولیات کے حالات 364 دن سے خراب ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر پچھلے 10-12 دنوں میں حالات مزید بدتر ہو گئے ہیں. اب صورت اتنی بری ہے کہ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست حکومتوں کو پہلے ہی ایڈوائز دے دی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں