sample

شریف برادران سے نجات حاصل کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کو زبردست آفر کردی

شریف برادران سے نجات حاصل کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کو زبردست آفر کردی

کراچی (پرائم نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کنہا تھا کہ نواز شریف کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہوں.یہ ان کا تیسرا دور چل رہا ہے ان سے لڑنا کوئی کھیل نہیں نہ ہی ان سے لڑنے کے لیے گالم گلوچ ہو.بلکہ تجربہ کار لوگوں کی رائے کے مطابق چلنا پڑے گا اور چاچا نے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہیں یا سیاست کر رہے ہیں.یہ سب باتیں انہوں نے گھوٹکی کے علاقے میں میڈیا سے بات کرتے وقت کہا.

ان کا مزید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نے 4 مطالبات نہیں مانے توانہیں اصلی اورجمہوری ریلیاں اور ساتھ ہی ساتھ لانگ مارچ،دھرنے دیکھنے کو ملیں گے.ان کا کہنا تھا کہ جن کی نیت صاف ہے میں ان کے ساتھ کام کر سکتا ہوں جبکہ چاچا عمران خان کے ساتھ ابھی تک تو کوئی ورکنگ ریلیشن نہیں بنا .اگر ہم دونوں ایک ہوگئے تو یہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کا بھی آخری دور ہوگا.جب صحافی نے ان سے سوال کیا توانہوں نے کہا کہ میری عمر 28 سال ہے تو ظاہر ہے اس لحاظ سے وہ میرے چاچا ہی ہیں.پر ہمار ا شدید اختلاف رائے ہی ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کا جلسہ اور کراچی کی اسلامی شہداء کی ریلی نواز شریف کے لیے ایک پیغام ہے.اور میں اس حوالے سے سینیٹر سے بھی بات کروں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں