05

دل دہلا دینے والی وادات، خودغرض فرد نے اپنے پورے خاندان کا قتل کیوں کر دیا؟ وجہ جان کر حیران رہ جایئں

دل دہلا دینے والی وادات، خودغرض فرد نے اپنے پورے خاندان کا قتل کیوں کر دیا؟ وجہ جان کر حیران رہ جایئں

بھارت ( پرائم نیوز) بھارتی ریاست اترپردیس کے شہر جے پور میں ایک بھارتی شخص نے دوسری شادی رچانے کی خواہش میں اپنی پہلی بیوی اور چار بیٹیوں کو قتل کر دیا. جس میں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن میں جج رجبیر سنگھ نے رام آنند نامی شخص کو سزا ئے موت دی اور 20 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا. ضلعی حکومتی کونسل کے مطابق رام آنند نے 35 سالہ پہلی بیوی سنگیتا ، 7 سالہ بیٹی تلسی 5 سالہ کاجل اور دوماہ کی ایک بیٹی کو تیز دھار آلے کے وار سے مار ڈالا.

جس کے بعد رام انند ان کی لاشوں کو جلا کر یہ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ ایک ڈکیتی کا ایک واقعہ ہے. لیکن تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ رام آنند نے پڑوس میں ایک خاتون سے شادی کرنے کے لیئے بے رحمی سے اپنے خاندان کو ختم کر دیا. ٹرائل کورٹ کی سماعت کی دوران رام آنند پر جرم ثابت ہوا جس پر جج نے رام آنند کو سزائے موت دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں