03

مقدمہ درج، معروف بھارتی اداکارہ کونریندرمودی سے پیار کا اظہارمہنگا پڑا

مقدمہ درج، معروف بھارتی اداکارہ کونریندرمودی سے پیار کا اظہارمہنگا پڑا

جے پور ( پرائم نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہنے پر بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت پر کیس ہوگیاہے. مزید معلومات کے مطابق راکھی ساونت کے خلاف کیس کا نکرولی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا . جس میں کہا گیا کہ راکھی ساونت نے اپنے اس مبینہ اقدام سے بھارتی وزیر اعظم کو بد نا م کر نے کوشش کی ہے .

اس کے بعد پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او نے کہا کی راکھی ساونت کی اس لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی بعد مقامی ایڈوکیٹ تیواری نے ان کے خلاف کچھ دن پہلے شکایت کی تھی. جس میں کہا گیا تھا کہ اگست میں راکھی ساونت نے نریندار مودی کی تصاویر والا لباس پہن کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی . ایس ایچ او نے بتایا کہ راکھی ساونت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں