1

کوششیں رائیگاں نہیں گئیں..! وسیم اختر کو عدالت نے خوشخبری سنا دی

کوششیں رائیگاں نہیں گئیں..! وسیم اختر کو عدالت نے خوشخبری سنا دی

کراچی ( پرائم نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے دو مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی دو مقدمات میں درخواست کی سماعت ہوئی. انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سمیت دو مقدمات میں وسیم اختر کی ضمانت کو منظور کر لیا ہے.

ای ٹی سی نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے. واضح رہے کہ اب تک 37 مقدمات میں وسیم اختر کی ضمانت ہو چکی تھی جس کے بعد اب دو مقدمات ایسے ہیں جن میں میئر کراچی کی ضمانت ہونا باقی ہے. ان دونوں مقدمات میں‌بھی ضمانت ہونے کی صورت میں وسیم اختر رہا ہو سکیں گے. دوسری طرف وسیم اختر نے دہشتگردوں کے علاج میں سہولت کاری کے مقدمے میں بھی درخواست ضمانت دائر کر دی ہے. وسیم اختر کے وکیل نے کہا ہے کہ اس درخواست ضمانت کی سماعت آج ہی ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں