1

عمران خان اور جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ… سپریم کورٹ حرکت میں آ گئی

عمران خان اور جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ… سپریم کورٹ حرکت میں آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت پیر کو کرے گا. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے. چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتل دو رکنی بینچ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنی آف شور کمپنیاں اور اثاثے چھپائے. انہیں نااہل قرار دیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں