skh89

بریکنگ نیوز، شیخ رشید نے دو اہم رہنماؤں کے درمیان صلح کروا دی

بریکنگ نیوز، شیخ رشید نے دو اہم رہنماؤں کے درمیان صلح کروا دی

لاہور ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عوامی مسلم تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق میں سیز فائر کے بعد صلح بھی کروا دی جبکہ عوامی تحریک کی سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی نے صلح کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق گورنز پنجاب چوہدری محمد سرور نے مشترکہ کوششیں کی ہیں جس کے بعد خرم نواز گنڈا اور نعیم الحق کے درمیان سپریم کورٹ میں ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں میں صلح کروانے کی کوشش میں مصروف رہے جس کے بعد دونوں رہنما نے ایک دوسرے کے خلاف مزید بات نہ کرنے کے ساتھ ساتھ صلح بھی کر لی ہے. نعیم الحق اور نواز گنڈا پور نے مشترکہ طور پر آئندہ اس معاملے پر کسی قسم ک بات نہ کرنے پر اتفاق بھی کر لیا ہے جبکہ عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صلح کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں