1

14 نومبر کی تیاری کر لیں… ایسا منظر نظر آنے والا ہے جو گزشتہ 68 برس میں نہ آیا

14 نومبر کی تیاری کر لیں… ایسا منظر نظر آنے والا ہے جو گزشتہ 68 برس میں نہ آیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اگر آپ ایسے چاند کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو پچھلے 70 برس کے دوران پہلی بار طلوع ہونے والا ہے تو تیار ہو جائیں کیونکہ 14 نومبر کو یہ حیرت انگیز مظہر فطرت رونما ہونے والا ہے. ایک رپورٹ کے مطابق 14 نومبر کو نظر آنے والا چاند 1948ء کے بعد نظر آنے والا سب سے بڑا چاند، یعنی سپرمون ہوگا کیونکہ اس دن چاند کا زمین سے فاصلہ پچھلے 70 سال کے دوران کم ترین ہو گا.

یہ چاند معمول سے 14 فیصد بڑا ہوگا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا اور اگلے 12 سال تک دوبارہ ایسا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا. خلاہ سے دیکھا جائے تو عراق کے اوپر آسمان پر کیا نظر آتا ہی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھ کر آپ کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا. امریکہ خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ اگرچہ 21ویں صدی میں بھی سپر مون دیکھنے کو ملیں گے لیکن نومبر 14 کو نظر آنے والا چاند جتنا بڑا اور روشن چاند پوری صدی میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا.

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس ماہ کا سپر مون واضح ترین انداز میں دیکھنے کیلئے کوشش کریں کہ آپ کسی تاریک جگہ پر ہوں، جہاں مصنوعی روشنیاں زیادہ نہ ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ چاند 14 نومبر کی رات پچھلے پہر اپنے عروج پر ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں