1

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے، اثاثوں بارے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے، اثاثوں بارے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کرنے کیلئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کی طرف سے امریکی اٹرانی جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد کرنے کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا ہے. خط کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ وزیر اعظم نواز شریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان سے امریکہ بھیجے گئے ہیں.

سید محمد جاوید اقبال جعفری کےخط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے منتقل کی جانے والی رقم سے امریکہ میں غیر قانونی اثاثے بنائے جبکہ امریکہ قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف امریکی حکومت کاروائی کا اختیار رکھتی ہے اس لئے نواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو منجمد کرکے تحقیقات کی جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں