1

خواجہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں اب تک کتنے حادثات پیش آ چکے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

خواجہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں اب تک کتنے حادثات پیش آ چکے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

کراچی ( پرائم نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور میں ٹرینوں کے 530 حادثات پیش آ چکے ہیں لیکن ہربار معمولی اہلکار ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ریلوے افسروں کے باہمی اختلافات اور رابطے کے فقدان کی وجہ سے ٹرین کا سفر رسک بن کر رہ گیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور اقتدار میں مجموعی طور پر 530 اور 14 سے زائد بڑے ٹرین حادثات ہو چکے ہیں جن میں 102 سے زائد افراد کی زندگی داؤ پر لگی ہے اور سینکڑوں مسافر زخمی ہوئے لیکن ریلوے کی طرف سے ٹرین حادثات پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے. پچھلے ساڑھے تین سالوں میں ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے، موٹر وہیکلز سے ٹکرانے، انجن اور بوگیوں میں آگ لگنے، ان مینڈ اور مینڈ لیول کراسنگ ٹرین حادثات ہو چکے ہیں لیکن حسب معمول ٹرین ڈرائیور، فائرمین اور گارڈ کو ذمہ دار ٹھہرا کر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے جبکہ شعبہ سگنل اور سول انجینئرنگ کے کسی افسر یا ملازم کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے ریلوے کے شعبہ ٹریفک اور کمرشل کے بعض افسروں نے تحفظات کا اظہار کیا. ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے سفر محفوظ بنانے کیلئے کچھ سال پہلے 12 ارب روپے سے آٹو میٹک ٹرین پروٹیکشن سسٹم کی بھی منظوری دی تاہم یہ آج تک مکمل نہیں کیا جا سکا.

اپنا تبصرہ بھیجیں