sample

دھرنے ختم کرنے کے بعد ایک اوراہم قدم اٹھا لیا گیا،پی ٹی آئی نے حیران کر دیا

دھرنے ختم کرنے کے بعد ایک اوراہم قدم اٹھا لیا گیا،پی ٹی آئی نے حیران کر دیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) دھرنے ختم ہونے کے بعد ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا.پی ٹی آئی نے اسلام آباد دھرنے ختم کرنے اوعر کھلاڑیوں کے واپس آنے کےبعد ایک اہم اور حیران کن سرپرائز دے دیا وہ یہ کہ انہوں نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا.اس سینیٹ کا اجلاس سینیٹ کے چیئر مین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا اور اس میں پی ٹی آئی کے ارکان بھی بایئکاٹ ختم کر کے شریک ہوئے.اب یہ امید کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی اب سینیٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گی.اس اجلاس میں کراچی میں ہونے والے ریل حادثے اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا کی گئی.سینیٹ میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ حملہ کے شہیدوں کیلئے فاتحہ بھی کی گئی .سابق سینیٹر قمر زمان کی وفات پر سینیٹر تاج حیدر نے تعزیتی قرار داد بھی پیش کی ان کی سیاسی خدمات کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان کی خدمات کو زندگی بھر یاد رکھا جائے گا.اس کے علاوہ قرار داد میں گڈانی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور نوید بمر کے والد کیلیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں