1

پٹھان کوٹ کاحملہ… سچی رپورٹنگ ٹی وی چینل کو بھاری پڑ گئی،بند کرنے کی ہدایات جاری

پٹھان کوٹ کاحملہ… سچی رپورٹنگ ٹی وی چینل کو بھاری پڑ گئی،بند کرنے کی ہدایات جاری

نئی دہلی (پرائم نیوز) مودی سرکار نے پٹھان کوٹ کے واقعہ کوصحیح اور حقیقت پر مبنی رپورٹ پیش کرنے پر این ڈی ٹی وی کو ایک دن کے لئے بند کرنے کا حکم دی دیا انڈین میڈیا رپورٹ میں کا کہنا ہے کہ آزاد میڈیا پر بھاتی حکومت کے “سرجیکل سٹرائیک” کے نتیجہ میں این ڈی ٹی وی کو 9 نومبر کے دن ایک دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کردیا.

بھارتی ٹی وی کا یہ الزام ہے کہ این ڈی ٹی وی نے پٹھان کوٹ حملے کے وقت حساس خبریں نشر کر دی تھیں جبکہ سچائی یہ تھی کہ بھارتی میڈیا نے بھارتی فوج کی کمزوریوں کی نشاندہی اور ساتھ ہی ساتھ پاک فوج کی جنگی مہارتوں کی تعریف کی تھی جس کی وجہ سے مودی سرکار نےاین ڈی ٹی وی کو ایک دن کے لئے بند کرنے کا حکم دیاتھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں