1

نہیں، میں ایسا نہیں کرسکتا… شیخ رشید نے عمران خان کو چونکا دیا

نہیں، میں ایسا نہیں کرسکتا… شیخ رشید نے عمران خان کو چونکا دیا

راولپنڈی (پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مائنس ون کی بات کر کے دانہ ڈالا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش کے باوجود بھی پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا. شیخ رشیدنے بلاول بھٹو کی عوامی جلسے کے خطاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے مائنس ون کی بات کر کے دانہ ڈالا ہے کیونکہ وہ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش کے باوجود بھی پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا اور میں صرف نیک قیادت کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ہوں.ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو بھی اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پرچلیں.انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی یہ بات ٹھیک نہیں کہ تمام اپوزیشن کو پانامہ لیکس پر اکھٹا ہونا پڑے گا لیکن عمران خان کے خلاف ان کا کوئی بھی بات کرنا نامناسب ہے اور میرے لیے ناقابل برداشت ہے .ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے بتایا ہے کہ دسمبر سے پہلے پانامہ لیکس کا فیصلہ آسکتا ہے اور بلاول نے 27 دسمبر کی تاریخ بھی دی ہے. اس سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ کبھی بھی آسکتاہے .ان کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی باہر چلی جائے گی جبکہ ڈاکٹر عاصم رہا ہو گئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی رہائی کےپیچھے جو بھی ہے اس بارے میں مجھے پتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں