sample-p

کرکٹرعدنان اکمل بھی خطرناک بیماری کی زد میں

کرکٹرعدنان اکمل بھی خطرناک بیماری کی زد میں

لاہور (پرائم نیوز) ڈینگی مچھر کا کرکٹرز پر حملہ شروع ہوگیا. یونس خان کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل پر بھی ڈینگی مچھر کا حملہ ہوگیاہے.کہا جا رہا ہے کہ عدنان اکمل کو ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بخار ہوگیا اور اس وقت وہ نیشنل ہسپتال میں علاج کیلئے داخل ہیں. ہسپتال والوں کا کہناہے کہ این ایس ان ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ عدنان اکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں تاہم ان کا علاج کیا جا رہا ہے امید ہے جلد صحت یاب ہو جائیں گے.

اس سے پہلے اکتوبر کے آغاز میں اسی بیماری کی وجہ سے کافی دن ہسپتال میں رہے جسکی وجہ سے ان کے وزن میں 6 کلو کمی واقع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا کھیل نہیں پائے تھے.حکومت کے بروقت اسنظامات کی وبے سے اس خطرناک مچھر کے کاٹے ہوئے مریضوں میں کافی کمی دیکھنے کو ملی،سپرے مہم اور چھاپہ مار ٹیموں کا ڈینگی کی پیدائش کو ختم کرنے میں اہم کردار ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں