1

وزیراعظم کے نااہل ہونے پر یہ کام بھی ہو سکتا ہے… پی ٹی آئی نے نیا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم کے نااہل ہونے پر یہ کام بھی ہو سکتا ہے… پی ٹی آئی نے نیا دعویٰ کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) وزیر اعظم کے نااہل ہونے پر کیا بڑا کام ہو سکتا ہے؟ پی ٹی آئی نے بڑی پیشن گوئی کر دی ہے. (ن) لیگ کے لوگوں کے پاس ہمارے کسی رکن کے خلاف ثبوت ہے تو عدالت میں لے کر آئے ہم سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جتنے ثبوت ہیں یقین ہے وہ نا اہل ہو جائیں گے، (ن) لیگ کے لوگوں کے پاس ہمارے کسی رکن کے خلاف ثبوت موجود ہیں تو عدالت میں لے کر آئے ہم اسکا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں.

اپنے ایک انٹر ویو میں نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ نواز شریف عدالت سے نا اہل ہو جائیں گے. اگر نواز شریف نا اہل ہوتے تو نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے آئین میں راستہ موجود ہے، پاکستان کی سیاسی پارٹیوں میں بادشاہت ہے جس پر ہم یقین نہیں رکھتے، ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ وزیر اعظم کے نااہل ہونے پر نئے انتخابات بھی ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں