0

کھیل کے میدان سے بڑی خبر، یاسر شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

کھیل کے میدان سے بڑی خبر، یاسر شاہ نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے. 30 سالہ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014ء کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اب تک 19 ٹیسٹ میچز میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں جو اس عرصے کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی باؤلر کی طرف سے حاصل کردہ سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، اس فہرست میں بھارت کے روی ایشون 113 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون 106 وکٹیں اپنے نام کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں