1

’’راتوں رات ایسا کیا ہوا، کونسا الہام آیا کہ آپ نے دھرنا موخر کر دیا‘‘ ریحام خان نے کپتان اور پرویز خٹک پر سارا غصہ نکال دیا

’’راتوں رات ایسا کیا ہوا، کونسا الہام آیا کہ آپ نے دھرنا موخر کر دیا‘‘ ریحام خان نے کپتان اور پرویز خٹک پر سارا غصہ نکال دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک جس طرح فیڈریشن کے خلاف بات کر رہا تھا اس پر ہم میں بہت غم و غصہ پایا جا رہا ہے. ہم پخونخواں کی اقدار غیرت پر مشتمل ہیں. یہاں یہ ہو رہا ہے کہ جب آپ کو عوام کی ضرورت پڑتی ہے، نمبرز کی ضرورت ہوتی ہے، تب آپ کو پختون عوام یاد آ جاتی ہے. یہاں تو کوئی تک ہی نہیں بنتا کہ پختون کارڈ استعمال کیا جائے. یہ بہت بڑی زیادتی ہے کہ جس وقت آپ کو ضرورت ہو تو آپ کو پختون یاد آ جائیں اور جب ضرورت نہ ہو تو آپ انہیں بھلا دیں. نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا ہے کہ مجھے بتائیں کہ راتوں رات ایسا کیا ہوا، کونسا الہام ہوا، کونسی ایسی تبدیلی آئی کہ آپ نے دھرنا موخر کرنے کا سوچ لیا؟ ریحان خان کا کہنا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف حکومت پختونخواہ کا حشر کر رہی ہے، تحریک انصاف کو اپنی بربادی کیلئے اور کسی کی ضرورت نہیں ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں