1

وزیر اعظم کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

وزیر اعظم کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے کابینہ اجلاس کو بائی پاس کرنے سے روکنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل خارج کر دی ہے. جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئین میں وزیر اعظم کی سولو فلائیٹ کی گنجائش نہیں. میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیر اعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرنے سے روکنے کے حکم کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت کی. جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ آئین میں وزیر اعظم نواز شریف کی سولو فلائیٹ کی گنجائش نہیں، ٹیکس استثنیٰ اورلیوی وفاقی حکومت کا اخیتار ہے، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیر اعظم یا کوئی وزیر و مشیر تنہا وفاقی حکومت ہیں، رولز کبھی بھی آئین سے بالاتر نہیں ہو سکتے. حکومتی وکیل کا کہنا ہے کہ ہر وفاقی وزیر وفاقی حکومت کہلائے گی، حکومتی امور کیلئے مضبوط وزیر اعظم کی ضرورت ہوتی ہے. جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم کابینہ کی منظوری کے بغیر جو چاہے کر سکتا ہے؟ وزیر اعظم کابینہ کو بائی پاس نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے حکومت کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں