1

لاہور اور دیگر شہروں میں چھائی ہوئی دھند کے پیچھے وجہ کیا نکلی؟ بھارت کیا کچھ کرتا رہا؟ اصل بات کا پتا چل گیا

لاہور اور دیگر شہروں میں چھائی ہوئی دھند کے پیچھے وجہ کیا نکلی؟ بھارت کیا کچھ کرتا رہا؟ اصل بات کا پتا چل گیا

لاہور ( پرائم نیوز) نیشنل ایرونا ٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا سموگ حقیقت میں نئی دہلی میں فصلوں کے جلنے کا نتیجہ ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں پچھلے تین دنوں سے سموگ کا راج تھا جس کی وجہ سے لاہور کے رہنے والے افراد آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں.

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں‌کسانوں کی طرف سے چاولوں کی کاشت کے بعد بچے تنکوں کو جلانا بھی پاکستانی صوبے پنجاب میں سموگ کی بڑی وجہ ہو سکتا ہے. پچھلے سال اسی سلسلے میں بھارتی ماحولیاتی عدالت میں نیشنل گرین ٹریبونل نے استدعا کی تھی کہ کسانوں کو چاولوں کے تنکے جلانے سے روکا جائے. یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال بھارت میں کسانوں کی طرف سے ایک اندازے کے مطابق 32 ملین ٹن تنکوں کو جلایا جاتا ہے جو کہ لاہور میں گہرے سموگ کی وجہ بن سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں