1

مریم نواز کے پاس کتنی آف شور کمپنیاں موجود ہیں؟ کیپٹن صفدر نے دبنگ اعلان کر دیا

مریم نواز کے پاس کتنی آف شور کمپنیاں موجود ہیں؟ کیپٹن صفدر نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں آف شوز کمپنیوں کے حوالے سے مریم نواز پر لگائے گئے الزامات مسترد کر تے ہوئے جواب جمع کرا دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی آف شور اثاثوں کی درخواست نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس کے جواب میں کیپٹن صفر نے مریم نواز پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے. جن اثاثوں کو میری اہلیہ سے جوڑ اگیا ہے ان کی کبھی بھی وہ مالک نہ تھیں اور‌نہ ان سے کوئی تعلق ہے. عمران خان میری اہلیہ پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں.

کیپٹن صدر کا کہنا ہے کہ ان کی نا اہلی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی ریفرنس جمع نہیں کرایا گیا. سپریم کورٹ میں اہلیت پر سوال آرٹیکل نا اہلی کا دائرہ محدود ہے جبکہ الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62 کے تحت نا اہلی کا سوال نہیں کیا گیا. سپریم کورٹ میں اہلیت پر سوال آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کاغذات کی نامزدگی میں اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرا دی تھیں، ان کی اہلیہ باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کر رہی ہیں. ٹیکس ریٹرن میں اہلیہ نے تمام تر اثاثے ظاہر کیے ہیں. انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ عمران خان نے‌میری‌اہلیہ‌ کے‌ خلاف بے بنیاد اور جھوٹی درخواست دائر کی ہوئی ہے لہذٰا اسے خارج کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں