1

کراچی ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ ڈرائیور خوفناک کہانی سامنے لے آیا

کراچی ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ ڈرائیور خوفناک کہانی سامنے لے آیا

کراچی ( پرائم نیوز) کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور رفیق کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہوا. کیونکہ حادثے سے پہلے میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ گیا تھا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور رفیق نے بتایا ہے کہ مجھے سمجھ میں نہیں‌ آیا کہ کیا ہوا، حادثے سے پہلے میرے آنکھوں کے آگے اندھیرا آ گیا تھا اور اب بھی میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا آیا ہوا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ غنودگی میں ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا اور تکلیف کی وجہ سے بات نہیں کر سکتا ہوں. دوسری طرف زکریا ایکسپریس کے اسٹنٹ ڈرائیور عاطف نے کہا ہے کہ تکلیف کی وجہ سے زیادہ بات نہیں کر سکتا، اب آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھایا ہوا ہے. زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور رفیق اور اسٹنٹ ڈرائیور عاطف زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈرائیور رفیق کی دائیں ٹانگ اور سینے پر زخم ہیں. خیال رہے کہ جمعہ گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں