02

عمران خان کا دھرنا کس نے اور کیوں ختم کروایا؟ چین کا کیا کردار تھا؟ سب کیا کچھ سمجھتے رہے مگر اصل وجہ تو اب سامنے آئی

عمران خان کا دھرنا کس نے اور کیوں ختم کروایا؟ چین کا کیا کردار تھا؟ سب کیا کچھ سمجھتے رہے مگر اصل وجہ تو اب سامنے آئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کی طرف سے اچانک دھرنا ختم کئے جانے کی اصل بات اب سامنے آ گئی ہے. ایک موقر ترین قومی جرید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے یکم نومبر کو دھرنا موخر کیے جانے کے اعلان کے پیچھے اصل کہانی سامنے لاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عسکری قیادت کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت آنے والے پہلے تجارتی قافلے کو بحفاظت گزارنے کیلئے فوری طور پر دھرنا موخر کرنے کا کہا گیا تھا.

تفصیلات کے مطابق قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد لاک ڈاؤن موخر کرنے کے حق میں بالکل درست نہیں تھے مگر عسکری قیادت کی طرف سے ضمانت دی گئی تھی کہ آپ احتجاج موخر کر دیں سپریم کورٹ میں اس معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹا دیا جائے گا. پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا کہ ان کے احتجاج والے روز ہی اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سوچینی کنٹینرز کے قافلے نے انہی راستوں سے گزر کر گوادر تک جانا تھا جہاں اس دن سکیورٹی فورسز اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہو رہی تھیں اور تمام موٹرویز کو مکمل طور پر بند کیا گیا تھا. جس کے بعد عمران خان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنے کارکنان کو موٹروے سے ہٹا لیں جس کے نتیجے میں عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنے قافلے سمیت واپس چلے جانے کا حکم دیا تھا. جبکہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق اہم اور مثبت رفت اور اعلیٰ عسکری قیادت کی طرف سے دی جانے والی ضمانت کے نتیجے میں عمران خان نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے یوم احتجاج کو یوم تشکر میں تبدیل کرکے دھرنا موخر کر دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں