عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام کیا رکھا گیا اور یہ کب ریلیز ہو گی؟ تمام کردار کون ادا کرے گا؟ بڑی خبر آ گئی

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام کیا رکھا گیا اور یہ کب ریلیز ہو گی؟ تمام کردار کون ادا کرے گا؟ بڑی خبر آ گئی

لاہور ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کپتان پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب اس فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا. ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہو گئی ہے جبکہ کچھ دنوں قبل فلم کی ٹیم نے اسکریننگ بھی کی. یہ بھی پتا چلا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان کو کئی لوگوں نے مشورہ دیا کہ کچھ مناظر دوبارہ شوٹ کیے جائیں‌لیکن اس بات کا فیصلہ حتمی طور پر نہیں کیا جا سکا. فلم میں عمران خان کا کردار ماڈل عبدالمنان نے ادا کیا جبکہ جمائما خان کا کردار سعیدہ امتیاز نے کیا جو آج کی ٹاپ ماڈل ہیں جنہوں نے اسی فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا. فلم کی دیگر کاسٹ میں مہوش ناصر بھی قابل ذکر ہیں جنہوں نے بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کیاہے. فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان ان دنوں نمائش کیلئے سینما مالکان سے بھی ملاقات کر رہے ہیں.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں