1

پانامہ لیکس… وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، جواب میں کیا تحریر کیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

پانامہ لیکس… وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، جواب میں کیا تحریر کیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

اسلام‌آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی. سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل نے ان کا جواب جمع کروا دیا. تفصیلات کے مطابق سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے فریق والی درخواستوں کا جواب جمع کروا دیا ہے. جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک جائیدادوں کا مالک نہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں آف کمپنیوں کا مالک بھی نہیں ہوں.

وکیل کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترتا ہوں. اپنی‌آمدن اور جائیداد کی تفصیلات باقاعدگی سے جمع کرواتا ہوں. وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپنے ٹیکس اور گوشوارے بھی جمع کرواتا ہوں، جس پر جسٹس عظمت سعید نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے 3 بچوں کی طرف سے جواب جمع نہیں کروایا گیا. اصل فریق کا جواب تو آیا ہی نہیں، کیا آپ اگلے سال جمع کروائیں گے.

انہوں نے برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں پتہ ہوتا تو ہم عدالت ہی نہ لگاتے. اگر قانون کے مطابق جواب جمع نہ کروایا گیا تو ہم الزامات تسلیم کر لیں گے. یہ بات لکھ دیں کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی کفالت میں نہیں ہیں. عدالت نے مکالمہ کیا ہے کہ آپ ہمارا وقت ضائع کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے وکیل نے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی جس پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب جمع کروانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزیر اعظم کے وکیل کی ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کرتے ہوئے آئندہ پیر کو سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے جوابات طلب کر لیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں