sample

نواز شریف کےآنسووّں نے ضیاءالحق کی یاد دلا دی

نواز شریف کےآنسووّں نے ضیاءالحق کی یاد دلا دی

لاہور (پرائم نیوز) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب بھی ایسے حالات پیدا ہوئے تو ڈکٹیٹر آجاتا ہے.انہوں نے کہا نواز شریف کو روتا دیکھ کرمجھے ضیاء الحق کا رونا یاد آگیا .

سراج الحق نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ معاملات گراوّنڈ سے زیادہ عدالت میں حل ہونے چاہئے اور ہم نے کوشش کی کہ خون خرابا نہ ہو اور اس بات کی تاریخ گواہ رہی ہے کہ اس طرح کبھی بھی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے بلکہ ایسے حالات میں ڈکٹیٹرز آجاتے ہیں.اور جب بھی ڈکٹیٹرز آجاتے ہیں تو قانون اور آئین کو سائیڈ پر رکھ دیا جاتا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ضیاءالحق بھی روئے تھے کہ میں ریفارمز نہیں لاپایا اور اسی طرح نواز شریف کو بھی روتے دیکھ لیا.انہوں نے کہا کہ یہ صرف انکوائری رپورٹ نہ ہو جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے. کمیٹی کو چاہئیے کہ 25 دن میں رپورٹ مکمل کرے اور سپریم کورٹ فیصلہ کرے.ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ٹی او آر کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابنہ کیا ہے تاہم مشترکہ ٹی او آر سپریم کورٹ کے حوالے کئے جائیں.ان کا مزئد کہنا تھا کہ ٹی او آر کیلئے اپوزیشن میں کافی حد تک اتفاق دیکھنے کوملا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے آزاد پاکستان کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک غربت ختم نہیں کی جا سکتی.

اپنا تبصرہ بھیجیں