xx

ایک بلا ٹلی نہیں تو دوسری سر پر…سردی شروع ہوتے ہی حکومت نے عوام کوبڑا اور پریشان کن مسئلہ سنا دیا

ایک بلا ٹلی نہیں تو دوسری سر پر…سردی شروع ہوتے ہی حکومت نے عوام کوبڑا اور پریشان کن مسئلہ سنا دیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس غائب ہوگی.وزیر پیٹرولیم نے پنجاب کے لوگوں کو الرٹ کردیاشاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ سردیوں میں لوڈ شیڈنگ ہوگی.اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی نےپریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال صرف پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ پنجاب میں گھریلو صارفین کی ڈیمانڈ 40 فیصد زائد ہے. انہوں نے کہا کہ اب 2013 کی درخواستوں کے بعد اب گیس میٹر صرف میرٹ پر دیے جاتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو صارفوں کے لئے کوئی ترجیح نہیں دی جاتی اور ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے.تاہم اس میں مشکلات تو بہت ہیں لیکن کمی کی جا رہی ہیں امید ہے کہ جلد ہی ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرلیاجائے گا.شاہد خاقان نے کہا کہ تیل اور گیس کی دریافت کے بارے میں اچھی خبریں ہیں.او جی ڈی سی ایل نے3 بلاکس سے 70 ایم سی ایف ڈی دریافت کر لی ہیں.رواں حکومت کے دورمیں 90 سے زائد نئی دریافتیں ہوئیں جبکہ ان دونوں کے شرح 31 سے بڑھ کر%55 تک ہو چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں