1

معروف صحافی نے وزیر اعظم سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا

معروف صحافی نے وزیر اعظم سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارتی معروف صحافی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوارڈ وصول کرنےسے انکار کر دیاہے. بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائمز آف انڈیا سے منسلک صحافی اکشایا مکل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رامناتھ گوینکا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے. انڈین ایکسپریس کے مطابق مکل نیجز نلزم ایوراڈ 2016 کی تقریب کا ہائیکاٹ کیا جس پر ہارپر کولنز بھارت کے پبلیشر اور چیف ایڈیٹر کشن چوپڑا نے ان کی جگہ ایوارڈ وصول کیا. اکشایا مکل کو ان کی لکھی گئی کتاب کے باعث ایواڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا. مکل کی کتاب بک آف دی ایئر کا ایورڈ بنگلور لٹریچر فیسٹول بک پرائز بھی جیتنے میں کامیاب رہی. بھارتی صحافی مکل نے کہا ہے کہ آر این جی ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے لیکن مودی اور ان کے تصور کے ساتھ نہیں رہ سکتا. مکل نے فروری میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے واقعے کا حوالہ بھی دیا جس میں بی جے پی رہنام اور وکلاء کی طرف سے صحافیوں اور طلباء پر حملہ کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں