1

اب کسی بھی مسلئے کی صورت میں گھبرائیں مت، فون اٹھائیں‌ اور یہ نمبر گھمائیں… حکومت نے ٹال فری نمبر جاری کر دیا

اب کسی بھی مسلئے کی صورت میں گھبرائیں مت، فون اٹھائیں‌ اور یہ نمبر گھمائیں… حکومت نے ٹال فری نمبر جاری کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) سکول سے مار پڑے یا کلاس کا برا حال ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے فون اٹھائیں اور ٹال نمبر ملائیں، محمکہ تعلیم نے سکولوں کے طلبہ کی شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے شکایات ہیلپ لائن کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت کیا ہے. ہرسکول کے باہر ٹال فری نمبر کے پمفلٹس آویزاں کیے جائیں گےجس پر واضح طور پر ٹال فری نمبر لکھا ہو گا طلبہ اپنے سکول میں ہونے والے ناروا، سلوک، کلاسز کا تسلسل سے نہ ہونا، استاد کی غیر حاضری، گندگی اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے متعلق اپنی رائے ٹال فری نمبر پر درج کرا سکیں گے. ای ڈی ایجوکیشن طارق رفیق نے کہا ہے کہ سکیم کا آغاز لاہور اور بہاولپور سے کیا جا رہا ہے جس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی اسکو شروع کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں