1

احتساب کے فوری بعد نواز شریف نے نیا کام کرنا شروع کر دیا… کپتان نے ایک بار پھر وزیر اعظم پر الزامات عائد کر دیے

احتساب کے فوری بعد نواز شریف نے نیا کام کرنا شروع کر دیا… کپتان نے ایک بار پھر وزیر اعظم پر الزامات عائد کر دیے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج سپریم کورٹ میں آکر خوشی محسوس ہو رہی ہے. ان کا کہنا ہے کہ پچھلے 7 ماہ سے پانامہ لیکس پر بات ہو رہی ہے لیکن شریف برادران نے آج عدالت سے مزید وقت طلب کر لیا ہے. عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنا جواب تو جمع کروا دیا ہے لیکن ان کے تین بچوں کا جواب جمع نہیں کروایا گیا، نواز شریف کے تینوں بچوں کا جواب جمع ہوگا تو ہی کیس نواز شریف پر آئےگا.

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں. ان کا کہنا ہے کہ درخواست کے حق میں سماعت کو ہم چیلنج نہیں کریں گے، لیکن اٹارنی جنرل کے ذریعے انہوں نے سماعت کو چیلنج کیا ہے. عمران خان نے کہا ہے کہ میں اٹارنی جنرل سے پو چھتا ہوں کہ آپ عوام کے ملازم ہیں تو آپ کیسے شریف خاندان کا کیس لڑ سکتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل عوام کے ٹیکس پر کام کرتا ہے، یہ شریف خاندان کا ملازم نہیں ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے آج سپریم کورٹ میں آکر خوشی ہوئی ہے. عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ تمام درخواستیں قابل سماعت ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں