1

حکومت جانے کی خبریں… خواجہ آصف کا ایسا بیان جس نے کہانی کا رخ ہی موڑ دیا

حکومت جانے کی خبریں… خواجہ آصف کا ایسا بیان جس نے کہانی کا رخ ہی موڑ دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد تحریک آزادی کے وقت بھی تھے. ان کا کہنا ہے کہ ہم محنت کی روکھی سوکھی روٹی کھا لیتے ہیں قبروں کی روٹی نہیں کھاتے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے. جب بھی میں بولتا ہوں حکومت کی ترجمانی کرتا ہوں.

لوگوں نے بہت زیادہ زور لگا لیا ہے لیکن حکومت کہیں نہیں جا رہی. خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف بولنے کی فرمائش کی ضرورت نہیں ہے. بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اپنے نمبر نہیں بڑھانا چاہتا. گڈانی واقعہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ گڈانی کے واقعہ کے خلاف کابینہ اجلاس نے کمیٹی قائم کر دی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری اور کشمیر کی صورتحال پر بات کی جا چکی ہے، ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے. ان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے مقدر میں تبدیلی آتی رہی ہے، دعا کریں عوام کیلئے بھی تبدیلی آ جائے. میڈیا سے بات کرتے ہوئے آخر میں انہوں نے کہا کہ لیڈر کوئی بھی ہو وہ ہمیشہ اپنے بندوں کی رہنمائی کرتا ہے، جا کر گھر میں نہیں بیٹھ جاتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں