1

شیخ رشید نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تو اعتزاز احسن نے کیا جواب دیا؟ شیخ رشید کا نیا انکشاف

شیخ رشید نے اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تو اعتزاز احسن نے کیا جواب دیا؟ شیخ رشید کا نیا انکشاف

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید کا اہم انکشاف سامنے آیا ہے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا موخر کرنے کے فیصلے پر بہت دکھ ہوا تھا لیکن بعد میں مجھے کپتان کی حکمت عملی سمجھ میں آ گئی. شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سب بڑا قصور یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ جمہوری ہے. دھرنا موخر کرنے پر جتنا تنقید کا نشانہ عمران‌خان کو اسی کے ورکرز کی طرف سے بنایا گیا اس کی مثال کسی اور سیاسی جماعت کی تاریخ میں نہیں ملتی.

شیخ رشید نے ایک سوال میں جواب میں کہا کہ بہت سے لوگ مزید پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گے اور کئی لوگ تحریک انصاف میں اس وجہ سے بھی شامل نہیں ہو سکے کیونکہ ان کی ماضی کی وجہ سے تحریک انصاف کے نوجوان کارکن سخت مذاحمت کرتے ہیں. یعنی وہ سیاستدان جو ماضی میں کرپشن کرتے رہے انہیں تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے دینے میں تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کا سب سے بڑا کردار ہے. شیخ رشید نے اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت بارے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں تو تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے بھی اعتزاز احسن سے مل کر آیا ہوں. میں اسے کہا کہ اب تو تحریک انصاف میں آ جاؤ تو اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ شیخ صاحب آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن میری عمر 72 سال ہو گئی ہے اور اب عمر کے اس حصے میں آپ مجھے خراب کروائیں گے. شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بڑے سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں