1

ٹرینوں کا تصادم… خوفناک حادثے کی وجہ بھی سامنے آ گئی

ٹرینوں کا تصادم… خوفناک حادثے کی وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کراچی خوفناک حادثے کی وجہ بھی معلوم کی جا چکی ہے. ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا. تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے. جس کے مطابق ڈرائیور نے سگنل کو نظرانداز کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین حادثے کا شکار ہوئی.

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. حادثے کی تحقیقات فیڈل انسکپٹر آف ریلوے کو سونپی جا چکی ہیں. حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی جا چکی ہے جس کے مطابق حادثہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا. زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کر دیا. جبکہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جائے حادثہ کے مقام پر عام طور پر ٹرینیں کھڑی نہیں‌ہوتی تھیں.

خیال رہے کہ زکریا ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل طورپر تباہ ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں 17 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں. جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی آرمی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدای کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں. ملیر روڈ خراب ہونے کی وجہ سے زخمیوں کی ترسیل کے کام میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں جناح ہسپتال مننتقل کر دی گئی ہیں. مزید اطلاعات کے مطابق ٹرینوں میں ابھی تک زخمی پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں. حکام کی طرف سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں