19

پی ٹی آئی کا جلسہ… کارکنان سخت ناراض، خواتین آنسو بہاتی رہیں.. وجہ بھی سامنے آ گئی

پی ٹی آئی کا جلسہ… کارکنان سخت ناراض، خواتین آنسو بہاتی رہیں.. وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی کے یوم تشکر جلسے میں کارکن پارٹی قیادت خصوصاً تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دھرنا ختم کرنے کے فیصلے پر سخت ناراض ہوئے ہیں، خواتین آنسو بہاتی رہیں. تفصیلات کے مطابق عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کے فیصلے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے. بدھ کو تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسہ میں شریک کارکنوں سے جب دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تو کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جو فیصلہ کر کے پلٹتے نہیں مگر اس بار انہوں نے جو یو ٹرن لیا اس پر کارکن سخت مایوس ہیں. عمران خان کو ہر صورت دھرنا اور لاک ڈاؤن کرنا چاہیئے تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں