1

عمران خان کا پریڈ گراوّنڈ جلسے سے پرجوش خطاب… مستقبل کے لائحہ عمل کا اہم اعلان کردیا

عمران خان کا پریڈ گراوّنڈ جلسے سے پرجوش خطاب… مستقبل کے لائحہ عمل کا اہم اعلان کردیا

سلام آباد (پرائم نیوز) پی ٹٰی آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے مک مکا کر رکھا ہے

عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹے اوربزدل حکمران اپنی کرپشن بچانے کیلیئے لوگوں کو لڑوا رہے ہیں اور انتشار پھیلا رہے ہیں.جبکہ میں اس دن کے انتظارمیں ہوں جب نواز شریف اور شہباز شریف جیل میں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی بارے میں درخواستوں سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ججز کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلدی کریں گے. اور عدالت نے چیئرمین نیب کو بلایا اور پوچھا کے پاکستانی ادارے صحیح کام نہیں کر رھے اس کے بارے میں آپ نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟

سپریم کورٹ کے نواز شریف کی تلاشی لینے کے فیصلے کے بعد ہی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اسی وجہ سے ہی یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا.

ان کا مذید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ ہم اپنا الیکشن کمیشن بنائیں گے اور نیب کو چیئر مین رکھیں گے.ان دونوں نے آپس میں مل کر ملک کو لوٹا ہے.انہوں نے کہا جب تک کسی ملک کے ادارے ٹھیک کام نہیں کرتے تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا.ہم پچھلے سالوں سے یہی کہ رہے ہیں ک ادارےٹھیک کام نہیں کر رہے اسی وجہ سے ہم سڑکوں پر آئے ہیں.تاہم مجھے خوشی ہے کہ سپرئم کورٹ نے یہی بات کہی.ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نئب کو کہا کہ آپ کام ٹھیک نہیں کر رہے لہزا آپ کو استعفٰی دے دینا چاہیئے.رانا مشہود کا نام کرمشن میں آیا تو اہنوں نے استعفٰی دیا ،مشاہداللہ نے فوج کے خلاف بیان دیا تو انہیں بھی استعفٰی دینا پڑا اور ایک خبر لگوانے پر پرویز رشید سے بھی استعفٰی لے لیا گیا تو اب وزیر اعظم بھی استعفٰی دیں کیونکہ ان کی خلاف بھی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے.ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعںم چاہے استعفٰی نہ دیں لیکن ان کے درمیان کی وکٹ اڑتی دکھائی دے رہی ہے.عمران کان نے کہا کہ پرویز رشید نے استعفٰی دے دیا لہذا اب وزیر اعظم بھی استعفٰی دیں کیونکہ ان کی خلاف بھی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں