skh89

پی ٹی آئی جلسے سے خطاب،قربانی قبول کرنے سے انکارکردیا… شیخ رشید کااہم اعلان

پی ٹی آئی جلسے سے خطاب،قربانی قبول کرنے سے انکارکردیا… شیخ رشید کااہم اعلان

اسلام آباد (پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل عمران‌ خان کے فیصلے پر مایوس تھا. اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں عمران خان نے سپریم کورٹ پر اعتماد کیا جس سے جمہوریت مضبوط ہو گی. ان کا کہنا ہے کہ میں نوا شریف کو اندر سے جانتا ہوں، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی حکومت بچانے کیلئے پرویز رشید کی قربانی دی. انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں. شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف بڑایمان شخص ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں سپریم کورٹ نہیں جانا چاہتا تھا، سپریم کورٹ ہی ملک کو بحران نکالے گی.انہوں نے بتایا کہ نواز شریف چھانگا مانگا میں خریدو فروخت کرتا ہے. انہوں نے کہا ہےے کہ پیپلز پارٹی بھی حکومت سے ملی ہوئی ہے سب جانتے ہیں کہ ڈاکٹر عاصم کو کس نے رہا چھڑوایا ہے. ان کا کہنا ہے کہ شریف برادران پاک فوج کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا وکیل ہوں اور ہر جگہ وکالت کرتا رہوں گا. انہوں نے کہا کہ عمران خان لال حویلی نہیں آئے تو کوئی بات نہیں ہے. ان کا کہنا ہے کہ اب ملک بڑی خانہ جنگی سے بچ گیا ہے. شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف نے ججز کو خریدنے کی کوشش کی. ان کا کہنا ہے کہ سب پانامہ لیس پر تبصرے کر رہے ہیں کوئی بھارت پر تبصرہ نہیں کرتا. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں ہے اصل بندہ سامنے لایا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں