33

اسلام آباد دھرنے کی تیاریاں عروج پر…کارکن جوش میں تمام حدیں پار کر گئے

اسلام آباد دھرنے کی تیاریاں عروج پر…کارکن جوش میں تمام حدیں پار کر گئے

اسلام آباد (پرائم نیوز) تحریک انصاف کایوم تشکر جو کہ آج منایا جانا تھا اس میں ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے کو ملی.کیونکہ پریڈ گراوّنڈ میں کارکنان ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں آپے سے بایرہو گئے.رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا جلسہ ایک بار پھر بد نظمی کی زد میں کیونکہ سٹیج پر جانے والی سیڑھی پر کارکن ٹوٹ پڑے جبکہ جلسے میں بد نظمی کو قابو کرنے والا کوئی نظر نہیں آیا.یہ سب اس وقت ہوا جب کارکنوں نے ایک ساتھ اسٹیج پر جانے کی کوشش کی اور بہت سے کارکن تو اسٹیج کے پیچھے پہنچ گئے.

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کے پاس جانا چاہتے ہیں لہذا ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم اسٹیج پر جا سکیں. انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسٹیج پرصرف قائدین ہی جا سکتے ہیں جس پر کارکن زبردستی اسٹیج پر جانے کی کوشش کرنے لگے اور اس بھگدڑ میں خواتین کارکنان بھی زد میں آگئیں.

پریڈ گراوّنڈ میں کارکنان کے اس عمل کو روکنے والا کوئی موجود نہ تھا لہذا خواتین نے اس رد عمل پر پارٹی کے قائد سے شد ید احتجاج کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں