1

میں نے اپنی زندگی میں یہ کام پہلے کبھی نہیں دیکھا…چند دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ شیخ رشید نے دبنگ اعلان کر دیا

میں نے اپنی زندگی میں یہ کام پہلے کبھی نہیں دیکھا…چند دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ شیخ رشید نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے بڑا کیس کبھی نہیں سنا. نواز شریف پھنس کر رہ گئے ہیں ان کا کیس بہت واضح ہے. عمران خان ہمارا دوست اور بھائی ہے اور رہے گا. الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایسے ارکان کو بھی نااہل قرار دے دیا ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو فنڈنگ کی. ایسے رکن کو بھی نا اہل قرار دے دیا گیا جس کا ایک مسجد کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤںٹ تھا تاہم اس نے وہ اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا تھا. ایسی صورتحال میں نواز شریف کا کیس تو واضح ہے، وہ پھنس گئے ہیں.

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ میری زندگی میں سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے بڑا کیس کبھی نہیں دیکھا، پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی سپپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے. اب قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر ہوں گی اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گی تو فیصلہ ایک ہفتے میں ہی ہو جائے گا کیونکہ سپریم کورٹ کو چوروں کو سزا دینی چاہیئے. اگر بات کمیشن تک پہنچی تو ہم اپنے ٹی او آر دیں گے. عوام مسلم لیگ اوپن کورٹ کی حامی ہے اور اسی لیے اوپن کورٹ میں جانے کا مشورہ دیا. دھرنے اور جلسے میں شرکت سے متعلق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے جلسے میں نہیں آئے تو کوئی بات نہیں، عمران خان ہمارا دوست اور بھائی ہے، ہم عمران خان کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے، ہم تو لڑائی کے حق میں تھے تاہم لوگوں نے شدید تکلیف برداشت کی. ان کا کہنا ہے کہ اب الیکشن بھی سپریم کورٹ کی طرف نگاہیں جمائے بیٹھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں