1

عالم اسلام کیلئے بری خبر… اسرائیلی فوج نے تمام حدیں پار کر دیں، تاریخی ابراہیمی مسجد میں کتنا عرصہ اذان نہ دی گئی؟

عالم اسلام کیلئے بری خبر… اسرائیلی فوج نے تمام حدیں پار کر دیں، تاریخی ابراہیمی مسجد میں کتنا عرصہ اذان نہ دی گئی؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائیگی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیر قانونی سلسلہ بدستور جاری ہے. ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے دوبام 86 بار اذان سے محروم رہا ہے. تفصیلات کے مطابق الخلیل شہر کے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر صہیونی پابندیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے. اکتوبر کے مہینے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں‌تاریخی مسجد میں نماز کی ادائیگی پر 86 بار پابندی عائد کی گئی. بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں‌اذانوں اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی مذہبی آزادیوں پر حملے کے مترداف ہے اور صہیونی کاروائیاں روزمرہ کی بنیار پر کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں