1

’’چائے والے‘‘ کے بعد ’’رکشے والے‘‘ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ہر طرف چرچے

’’چائے والے‘‘ کے بعد ’’رکشے والے‘‘ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ہر طرف چرچے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چائے والا کے بعد ایک اور خوبرو رکشا ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے. صارفین کی بڑی تعداد رکشہ والے کی تصاویر شیئر کرنے میں مصروف ہے. جی بالکل! ابھی چائے والے کے چرچے ختم نہیں ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر راولپنڈی میں رکشہ چلانے والے خوبرو نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا ہر دھوم مچا دی ہے ، ہر طرف اسی کے متعلق باتیں گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں. سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ پاکستان کا حسن لا محدود ہے اور یہاں کی مٹی میں ایک سے ایک حسین شاہکار جنم لیتے رہے ہیں، ان کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس رکشا ڈرائیور کو بھی ایسے ہی مواقع فراہم کیے جائیں جیسے کہ اس سے پہلے راتوں رات اسٹار بننے والے ارشد خان کو دیے گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں