1

معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک کو زبردست دھچکا، بھارت نے نیا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک کو زبردست دھچکا، بھارت نے نیا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی وزارت داخلہ نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹرذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر غیر ملکی چندے وصول کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کر نے کے بعد اس کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے. وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کی ایک اور این جی او آئیر ایف ایجوکیشنل ٹرسٹ کو بھی پیشگی اجازت طلب کرنے کے درجہ میں رکھنے کا پروسیس شروع کر دیا ہے. وزارت داخلہ کی جانب سے ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے سلسلہ میں ایک مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے جسے کابینہ کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں