1

بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے… چین نے دو ٹوک جواب دے دیا

بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے… چین نے دو ٹوک جواب دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) این ایس جی میں شمولیت کے خواہاں بھارت کو چین نے ٹکا سا جواب دے دیا. نیو کلیئر سپلائی گروپ میں بھارت کی شمولیت کی حمایت نہیں کرتے. چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کے حوالے سے چین کا موقف بالکل واضح اور مستقل ہے. این ایس جی کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے ایسا منفقہ حل ڈھونڈا جائے جو این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے تمام ممالک پر لاگو ہو. ایس این جی میں شمولیت کے حوالے سے چین اور بھارت کے مذاکرات پر ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں این ایس جی کی توسیع اور متعلقہ معاملات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں